Advertisement

لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کا حارث رؤف کو مشورہ

لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کا حارث رؤف کو مشورہ

لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کا حارث رؤف کو مشورہ

پاکستان کے سابق لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے حارث رؤف کو مشورہ دے دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اگر حارث رؤف کو موجودہ دور کا عظیم کرکٹر بننا ہے تو انہیں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا ’’ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ حارث رؤف کا اپنا ہے، وہ کنٹریکٹڈ کھلاڑی ہے، آج کل وائٹ بال کے کئی اسپیشلسٹ کرکٹرز ہیں‘‘۔

ان کا کہنا تھا ’’ٹیسٹ کرکٹ بڑے کھلاڑیوں کا کھیل ہے جس میں آپ کو 8 اوورز کا اسپیل کروانا ہوتا ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں آپ 4 اوورز کروا کر فائن لیگ پر صرف فیلڈنگ کرتے ییں جو کہ صرف ایک کیک کے ٹکڑے جیسا ہے‘‘۔

وسیم اکرم کہتے ہیں ’’ٹیسٹ کرکٹ ایک لمبی ریس جیسا ہے، اگر اپ چاہتے ہیں کہ لوگ کرکٹ کے عظیم کھلاڑی کے طور پر آپ کو یاد کریں تو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی ہوگی‘‘۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ شان مسعود کے لیے یہ دورہ مشکل ہوگا، پاکستان آخری بار 1995 میں میچ جیتا تھا، نیا کپتان، نئی مینجمنٹ، اس سب کے لیے وقت لگے گا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کسی بھی نوجوان کپتان یا ٹیم کے لیے اچھا دورہ نہیں ہوگا، یہ ایک مشکل دورہ ہوگا اور بڑا امتحان ہوگا۔

Advertisement

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے، جہاں سیریز سے قبل پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ سائیڈ میچ جاری ہے۔

واضح رہے کہ حارث رؤف آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں شوکاز بھی جاری کیا گیا تھا تاہم کھلاڑی کی جانب سے جواب جمع کرانے کے بعد پی سی بی نے انضباطی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version