کیا بابر اعظم اور محمد رضوان ہی ٹی ٹوئنٹی میں اوپننگ کریں گے؟
چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی پر اپنا موقف پیش کردیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے نیوزی لینڈ کے خلاف 12 جنوری سے آکلینڈ میں شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر اور رضوان کے اوپننگ جوڑی پر بات کرتے ہوئے کہا ’’آگے بڑھ کر آپ کو تجربات کرنے کی ضرورت ہے، ہمارا کام ڈائریکٹر اور کپتان کو ٹیم فراہم کرنا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا ’’صاحبزادہ فرحان بھی اچھے اوپنر ہیں، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ وہ کس کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم کو آگے بڑھاتے ہیں اور کس کو ترجیح دیتے ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا ’’بابر اور رضوان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی جو اس سیریز میں اوپننگ کرتا ہے اور اگر وہ اچھی پرفارمنس دیتا ہے تو ضروری نہیں وہ اس مقام پر قبضہ کرلے‘‘۔
وہاب ریاض کہتے ہیں ’’پاکستان میں اکثر ہوتا ہے کہ جب کوئی کھلاڑی مسلسل پرفارم کررہا ہو اور کسی بیماری یا فٹنس کی وجہ سے وہ کوئی خاص میچ نہیں کھیل سکے تو پھر اس کی جگہ کوئی اور آتا ہے اور اگر وہ کارکردگی دکھاتا ہے تو ہم اس کو ترجیح دیتے ہیں‘‘۔
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ:
شاہین شاہ آفریدی(کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، ابرار احمد، اعظم خان، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

