Advertisement

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم کا اعلان

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم کا اعلان

پاکستان نے سعد بیگ کی قیادت میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے لیے قومی انڈر 19 ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ورلڈکپ جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے جارہا ہے جس کے لیے پاکستان نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔

انڈر 19 ورلڈکپ میں سعد بیگ قومی انڈر 19 ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ انڈر 19 ورلڈکپ 19 جنوری سے 11 فروری 2024 تک منعقد ہوگا۔

جونیئر سلیکشن کمیٹی نے اے سی سی انڈر 19 ایشیاکپ سے قبل بہترین کارکردگی دکھانے والے 45 کرکٹرز کو کراچی میں ٹریننگ کیمپ میں بلایا تھا۔ اس پول میں سے پندرہ کھلاڑیوں کو ورلڈکپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

منتخب کردہ اسکواڈ میں شامل محمد ذیشان اور علی اسفند گذشتہ سال ویسٹ انڈیز میں منعقدہ انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جس میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن رہی تھی۔

اسکواڈ میں 12 کرکٹرز وہ ہیں جنہوں نےدبئی میں منعقدہ حالیہ انڈر19 ایشیاکپ میں حصہ لیا تھا جب کہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہنے کے بعد سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات سے ہاری تھی۔

Advertisement

انڈر 19 ایشیا کپ میں محمد ذیشان نے پاکستان کے لیے سب سے زیادہ 11 وکٹیں حاصل کی تھیں جس میں نیپال کے خلاف 19 رنز دے کر 6 وکٹوں کی کارکردگی بھی شامل ہے۔ عبید شاہ دس وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

بیٹنگ میں اذان اویس نے چار اننگز میں 222 رنز بنائے تھے جس میں انڈیا کے خلاف میچ وننگ 105 رنز ناٹ آؤٹ قابل ذکر تھے۔

کپتان سعد بیگ نے نیپال (50)، انڈیا (68 ناٹ آؤٹ) اور متحدہ عرب امارات (50) کے خلاف نصف سنچریاں بنائی تھیں اور مجموعی طور پر176 رنز اسکور کیے تھے۔

شامل حسین افغانستان کے خلاف پانچ چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 75 رنز بناکر پلیئر آف دی میچ رہے تھے۔

انڈر 19 ورلڈکپ میں روانگی سے قبل پاکستان ٹیم 28 دسمبر سے 6 جنوری تک لاہور میں کیمپ میں حصہ لے گی۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم:

سعد بیگ (کپتان و وکٹ کیپر)، علی اسفند (نائب کپتان)، علی رضا، احمد حسن، عامرحسن، عرفات منہاس، اذان اویس، ہارون ارشد، خبیب خلیل، محمد ریاض اللہ، محمد ذیشان، نوید احمد خان، شاہ زیب خان، شامل حسین اور عبید شاہ۔

Advertisement

ٹیم کا سپورٹ اسٹاف:

شعیب محمد (مینجر)، محمد یوسف (ہیڈ کوچ)، ریحان ریاض (بولنگ کوچ)، منصور امجد (فیلڈنگ کوچ)، محمد مسرور (اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ)، عمر رشید ڈار(اسسٹنٹ کوچ)، حافظ نعیم الرسول (فزیو)، عثمان ہاشمی (انالسٹ) اور عمران اللہ (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)۔

چیئرمین جونیئر سلیکشن کمیٹی سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ انڈر 19 اسکواڈ کی سلیکشن دستیاب ٹیلنٹ کے پول کی وجہ سے ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے۔ انہیں امید ہے کہ اس منتخب ٹیم میں اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت موجود ہے اور یہ ایک متوازن ٹیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایشیاکپ سے قبل 45 کھلاڑیوں کو کیمپ میں بلایا تھا جن میں سے ہم نے کھلاڑیوں کی نشاندہی کی اور پھر کارکردگی کی بنیاد پر اسکواڈ کا انتخاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ میں ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ہم نے ورلڈکپ اسکواڈ میں ردوبدل کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں چھ بیٹرز، دو بیٹنگ آل راؤنڈرز، ایک فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر اور پانچ فاسٹ بولرز رکھے گئے ہیں تاکہ ٹیم مینجمنٹ کو کنڈیشنز کے اعتبار سے صحیح کامبی نیشن منتخب کرنے میں آسانی رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version