Advertisement

دورہ آسٹریلیا؛ شاہین آفریدی قومی ٹیم کے نائب کپتان مقرر

دورہ آسٹریلیا؛ شاہین آفریدی قومی ٹیم کے نائب کپتان مقرر

پرتھ: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے شاہین آفریدی کو قومی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کے لیے شاہین آفریدی کو قومی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا ہے جب کہ اس سے قبل انہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا تھا۔

مایہ ناز فاسٹ بولر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 27 ٹیسٹ، 53 ون ڈے اور 52 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 273 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے پرتھ میں ہونے جارہا ہے۔

پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر میلبرن میں ہوگا، تیسرا و آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری 2024 تک سڈنی میں شیڈول ہے۔

دونوں ٹیموں نے ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بھی کردیا ہے، قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود جب کہ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔

پاکستان اسکواڈ:

شان مسعود (کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین آفریدی (نائب کپتان)، عامر جمال اور خرم شہزاد۔

Advertisement

آسٹریلیا اسکواڈ:

ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز (کپتان)، نیتھن لیون، جوش ہیزل ووڈ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
Next Article
Exit mobile version