Advertisement

شاداب خان کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

شاداب خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت مشکوک

شاداب خان کی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاؤں میں انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت مشکوک نظر آرہی ہے۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران پاؤں میں انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

قومی کھلاڑی چوٹ لگنے کے بعد سے ایکشن میں نظر نہیں آرہے ہیں تاہم شاداب خان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے فٹنس حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان 19 دسمبر کو کیا جائے گا۔

اس سے قبل وہاب ریاض کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کراچی میں حال ہی میں منعقد ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔

Advertisement

ٹی ٹوئنٹی کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 25 دسمبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہونے جارہا ہے جب کہ پہلا میچ آکلینڈ میں شیڈول ہے۔

دوسرا میچ 14 جنوری کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا میچ 17 جنوری کو ڈونیڈن، چوتھا میچ 19 جنوری کو کراسٹ چرچ اور پانچواں و آخری میچ 21 جنوری کو کراسٹ چرچ میں ہی کھیلا جانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Next Article
Exit mobile version