Advertisement

ڈومینیکا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز کی میزبانی سے دستبردار

ڈومینیکا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز کی میزبانی سے دستبردار

ڈومینیکا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز کی میزبانی سے دستبردار

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق مقامات کی اپ گریڈیشن میں تاخیر کی وجہ سے ڈومینیکا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے میچز کی میزبانی سے دستبردار ہوگیا ہے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ میچ اور پریکٹس کے مقامات کی اپ گریڈیشن نا مکمل ہونے کی وجہ سے ڈومینیکا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی میزبانی سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ روسو کے ونڈسر پارک میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج کا ایک میچ اور سپر 8 مرحلے کے دو میچز شیڈول تھے لیکن وہاں کی حکومت نے سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹیو جانی گریو کہتے ہیں ’’ہم حکومت کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں اور بیان کردہ وجوہات اور پوزیشن کو سمجھتے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا ’’ہم مستقبل میں بین الاقوامی میچز کی میزبانی کے لیے ڈومینیکا کی حکومت اور ڈومینیکا کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ کام جاری رکھنے کے منتظر ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ ڈومینیکا ویسٹ انڈیز کے ان 7 ممالک میں سے ایک ہے جسے امریکہ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے میچز کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version