Advertisement

دل برداشتہ احمد شہزاد کا پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

دل برداشتہ احمد شہزاد کا پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے دل برداشتہ ہوکر پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے سوشل میڈٰیا پر جاری بیان میں کہا ’’ایسا لگتا ہے کہ مجھے باہر رکھنے کی جان بوجھ کر کوشش کی گئی ہے، مجھے پی ایس ایل کا حصہ نہ بنانے کی وجوہات کا بخوبی علم ہے‘‘۔

Advertisement

انہوں نے کہا ’’میں اپنی عزت نفس کی خاطر پاکستان سپر لیگ کو الوداع کہہ رہا ہوں، میں ان 6 ٹیموں کے ساتھ دوبارہ پی ایس ایل نہیں کھیلوں گا‘‘۔

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ مجھے پی ایس ایل سے دور رکھنا دانستہ فیصلہ ہے۔ پی ایس ایل کا ایک اور ڈرافٹ گزر گیا لیکن وہی پرانی کہانی، خدا جانے مجھے کیوں منتخب نہیں کیا گیا۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ میں پچھلے کچھ سالوں میں مسلسل ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کررہا ہوں۔ پی ایس ایل ڈرافٹ سے ٹھیک پہلے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں معقول کارکردگی کا بھی مظاہرہ کیا لیکن فرنچائزز نے مجھ سے کم اسکور کرنے والے دوسرے بلے بازوں کا انتخاب کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے سب کچھ پہلے سے طے شدہ ہے، ایسے میں ڈومیسٹک کے پرفارمرز کہاں جائیں۔ مجھے نہیں معلوم پی ایس ایل میں ٹاپ ڈومیسٹک پرفارمرز کو منتخب کرنا کس کی ذمہ داری ہے۔

بلے باز کہتے ہیں کہ میں نے کبھی پیسے کے لیے نہیں کھیلا جب کہ بہت سے لوگ بین الاقوامی لیگز کا انتخاب کرتے ہیں لیکن میں کھیل سے اپنی محبت ثابت کرنے اور دوبارہ سبز پرچم پہننے کے لیے ڈومیسٹک سرکٹ میں کوشش کر رہا ہوں۔

قومی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ مجھے پرائیوٹ لیگ کھیلنے کے لیے کئی معاہدوں کی پیشکش تھی لیکن میں نے ٹھکرا دیں۔ میں دنیا بھر میں اپنے مداحوں سے ملنے والے تعاون کا شکر گزار ہوں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ میرے مداح اور پورا ملک جلد ہی جان جائیں گے کہ میں کیوں منتخب نہیں ہوا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گا اور اگر موقع ملا تو پاکستان کے لیے کھیلوں گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ احمد شہزاد پی ایس ایل 9 میں بھی پک نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہوگئے ہیں جب کہ انہوں نے یہ فیصلہ پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ میں منتخب نہ کیے جانے پر کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version