انڈر 16 کے کھلاڑیوں کو ماہانہ 10 ہزار روپے تنخواہ دینے کا اعلان
پی سی بی کے ساتھ بطور سلیکشن کمیٹی ممبر میرا سفر ختم ہوا، وہاب ریاض
قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اور مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے انڈر 16 کے کھلاڑیوں کو ماہانہ 10 ہزار روپے تنخواہ دینے کا اعلان کردیا۔
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پنجاب اسپورٹس بورڈ کے انڈومنٹ فنڈ سے کھلاڑیوں کو وظیفہ دیا جائے گا۔
مشیر کھیل پنجاب نے کہا کہ انڈر 16 کے کھلاڑیوں پر خاص فوکس کیا گیا ہے جب کہ اگلے دو سال کا کیلنڈر ایئر بھی بنالیا گیا ہے۔
وہاب ریاض کے مطابق ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 70 ہزار، گولڈ کیٹیگری میں 50 ہزار اور سلور کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اگلے ماہ 6 کھیلوں کے ٹورنامنٹس کرائے جائیں گے جس کی انعامی رقم 1 کروڑ 65 لاکھ روپے ہوگی جب کہ نیشنل گیمز میں 18 ٹیمیں پنجاب اسپورٹس بورڈ کی نمائندگی کریں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کنٹریکٹ لینے والے کھلاڑی اسپورٹس بورڈ کی اجازت کے بغیر کئی اور نہیں کھیل سکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News