عثمان خواجہ فلسطینیوں کے حق میں ڈٹ گئے
عثمان خواجہ فلسطینیوں کے حق میں ڈٹ گئے
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ فلسطینیوں کے حق میں لکھے نعرے والے جوتے پہننے پر ڈٹ گئے ہیں۔
پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ فلسطینیوں کے حق میں ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے مظلوموں کی آواز بن گئے ہیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کہا ’’آئی سی سی نے مجھے کہا ہے کہ آپ سیاسی تحریر والے جوتے نہیں پہن سکتے، لیکن یہ سیاسی نہیں انسانی اپیل ہے‘‘۔
All Lives are Equal. Freedom is a Human right. I'm raising my voice for human rights. For a humanitarian appeal. If you see it any other way. That's on you… pic.twitter.com/8eaPnBfUEb
Advertisement— Usman Khawaja (@Uz_Khawaja) December 13, 2023
ان کا کہنا تھا ’’میں آئی سی سی قوانین کی عزت کرتا ہوں لیکن میں لڑوں گا، جو لوگ میرے عمل سے نارض ہیں میرا ان سے سوال ہے کہ کیا آزادی سب کے لیے نہیں ہے؟ کیا تمام انسانوں کی زندگیاں برابر نہیں ہیں؟‘‘۔
آسٹریلوی کرکٹر نے کہا ’’میرے لیے ہندو، یہودی اور مسلمانوں کی زندگیاں برابر ہیں اور مجھے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں‘‘۔
عثمان خواجہ کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی کی طرف نہیں ہوں، میں بس ان کی آواز بن رہا ہوں جو بول نہیں سکتے۔ جب ہزاروں بچوں کو مرتا ہوا دیکھتا ہوں تو مجھے اپنی بیٹیاں یاد آتیں ہیں، کوئی اپنی مرضی سے پیدا ہونے کی جگہ نہیں چنتا۔
واضح رہے کہ عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف میچ سے قبل ٹریننگ کے دوران جو جوتے پہنچ رکھے تھے اس پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

