Advertisement

محمد یوسف انڈر 19 ورلڈکپ جیتنے کے لیے پرامید

لاہور: پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچ محمد یوسف انڈر 19 ورلڈکپ جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ سخت سردی کے باوجود لڑکوں نے کیمپ میں پریکٹس کی۔ بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ کی خوب پریکٹس کی گئی ہے جب کہ لڑکوں نے کیمپ میں بھرپور محنت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ میں ٹیم اچھا کھیلی لیکن سیمی فائنل میں لڑکوں نے غلطیاں کیں جس کے نتیجے میں ہم میچ ہار گئے۔

محمد یوسف کہتے ہیں کہ ہمیں کسی ٹیم کو آسان نہیں لینا چاہیے، چیزوں میں وقت کے ساتھ مزید بہتری آئے گی، یہ نوجوان کھلاڑی ہیں اور سیکھ رہے ہیں۔

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ یہ اپنی غلطیوں سے سیکھیں اور بہتری کی طرف جائیں، اس لیول پر لڑکوں کی ٹیکنیکل خامیوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔

کوچ نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ مستقبل کے لیے بہترین کھلاڑی تیار ہوں جب کہ ہمارا کام ہے ان لڑکوں کی غلطیوں کو ٹھیک کریں۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریجن لیول سے لڑکوں پر محنت کرنا ہوگی اور ریجن کے کوچز کو بلا کر ٹریننگ دینا ہوگی، ابتدائی مراحل میں لڑکوں کو بہتر ٹریننگ ملے تو وہ آگے چل کر اچھا کھیلتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم نے افغانستان اور بھارت کو شکست دی ہے جب کہ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ جیت کر آئے گی کیونکہ ٹیم میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔

محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ کے مستقبل پر بات کرتے ہوئے کہا ’’میں چاہتا ہوں کہ یہ نوجوان کھلاڑی آگے چل کر بڑے کھلاڑی بن کر سامنے آئیں، ہمارے کھلاڑیوں کو 90 کی دہائی والا ایگریشن واپس لانا ہوگا‘‘۔

کوچ نے کھلاڑیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گراونڈ میں سامنے والی ٹیم کے ساتھ دوستانہ ماحول نہیں ہونا چاہیے، میچ کے بعد جیسے مرضی رہیں لیکن گراونڈ میں ایگریشن کے ساتھ اتریں۔

ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی صائم ایوب کے حوالے کوچ کہتے ہیں ’’صائم ایوب میں کرکٹ کا ٹیلنٹ بے پناہ ہے جب کہ انہیں صحیح موقع پر ڈبیو کرایا گیا ہے، انہیں مسلسل موقع دینا چاہیے کیونکہ انہوں نے تینوں فارمیٹ میں خود کو منوایا ہے‘‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version