Advertisement

نیوزی لینڈ کے خلاف فخرزمان کون سے نمبر پر بیٹنگ کریں گے؟

نیوزی لینڈ کے خلاف فخرزمان کون سے نمبر پر بیٹنگ کریں گے؟

پاکستان کے مایہ ناز بیٹر فخر زمان نے نیوزی لینڈ کی خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنا بیٹنگ نمبر بتادیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 12 جنوری سے آکلینڈ میں شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنے بیٹنگ نمبر میں تبدیلی کا انکشاف کیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ کوچ اور کپتان نے انہیں تیسرے یا چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے کی ہدایت کی ہے جوکہ بطور اوپنر ان کے معمول کے کردار سے الگ ہے۔

انہوں نے کہا ’’کسی بھی ٹیم کے لیے مقابلہ ضروری ہے اور یہ اچھی بات ہے کہ ٹیم میں ایک جگہ کے لیے چھ کھلاڑی موجود ہیں‘‘۔

ان کا کہنا تھا ’’میں نے ہمیشہ ٹیم کے لیے اوپننگ کی ہے لیکن حالات کے مطابق مجھے تیسرے یا چوتھے نمبر پر کھیلنے کی ہدایت کی گئی ہے‘‘۔

فخر زمان کہتے ہیں ’’جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی ٹیم کے لیے اوپننگ کرتے آرہے ہیں اور انہوں نے اچھی کارکردگی کا بھی مظاہرہ کیا ہے‘‘۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا ’’کوچ اور کپتان نے مجھے ایک یا دو نمبر نیچے کھیلنے کا حکم دیا ہے اور میں اس سے خوش ہوں‘‘۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا میچ 14 جنوری کو ہیملٹن میں ہوگا۔

تیسرا میچ 17 جنوری کو ڈونیڈن، چوتھا میچ 19 جنوری کو کرائسٹ چرچ جب کہ پانچواں و آخری میچ بھی 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں ہی کھیلا جانا ہے۔

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ:

شاہین آفریدی (کپتان)، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ خان، افتخار احمد، اعظم خان، عامر جمال، عباس آفریدی، محمد وسیم جونیئر، محمد نواز، ابرار احمد، اسامہ میر، حارث رؤف اور زمان خان۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version