Advertisement

اولمپک کوالیفائر ایونٹ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان

اولمپک کوالیفائر ایونٹ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا۔

اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں عماد شکیل بٹ قومی ہاکی اسکواڈ کی قیادت کریں گے جب کہ ابوبکر محمود وائس کپتان ہوں گے۔

اولمپئن کلیم اللہ کی سربراہی میں کام کرنے والی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کی حتمی منظوری کے بعد 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔

اولمپئن کلیم اللہ خان کی سربراہی میں قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپئن ناصر علی، اولمپئن رحیم خان اور لئیق لاشاری انٹرنیشنل نے حتمی ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

یاد رہے کہ اولمپک کوالیفائر ایونٹ 15 تا 21 جنوری مسقط عمان میں کھیلا جائے گاجس میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں میں گول کیپرز عبداللہ اشتیاق، وقار، ارباز احمد اور محمد عبداللہ شامل ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں سفیان خان، عماد شکیل بٹ (کپتان)، ابوبکر محمود (نائب کپتان)، مرتضیٰ یعقوب، عبدالمنان، عقیل احمد، معین شکیل، سلمان رزاق، عبدالحنان شاہد، غضنفر علی، عبدالرحمٰن جونیئر، زکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف اور ارشد لیاقت شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ شہناز شیخ، کوچ شکیل عباسی، اسسٹنٹ کوچ اولمپئن دلاور حسین، امجد علی گول کیپر کوچ، وقاص محمود فزیوتھراپسٹ اور محمد عمران خان فزیکل ٹرینر شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version