Advertisement

اولمپکس میں میڈل کا 32 سالہ انتظار، کیا آج ختم ہو پائے گا؟

ارشد ندیم

اولمپکس میں میڈل کا 32 سالہ انتظار، کیا آج ختم ہو پائے گا؟

پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو فائنل میں فخر پاکستان ارشد ندیم میڈل کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔ 

بھارت کے نیرج چوپڑا سمیت 12 ایتھلیٹس ایکشن میں ہوں گے، ارشد ندیم 32 سال بعد اولمپکس میں پاکستان کی میڈل جیتنے کی واحد امید ہیں۔

پیرس میں جیولن تھرو فائنل کا لائیو ایکشن پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 25 منٹ پر شروع ہوگا۔

فائنل 2 مرحلوں پر مشتمل ہوگا، پہلے اسٹیج میں تمام ایتھلیٹس 3،3 مرتبہ جیولن پھینکیں گے، 3 باریوں کے بعد 8 بہترین ایتھلیٹس کو مزید 3،3 باریاں ملیں گی۔

 فائنل کے آرڈر کے مطابق ارشد ندیم کو تھرو کے لئے چوتھا نمبر الاٹ کیا گیا ہے، مجموعی 6 باریوں میں سب سے بہتر تھرو پلیئرکی حتمی تھرو قرار پائے گی۔

Advertisement

کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم کی پہلی ہی تھرو کارگرثابت ہوئی تھی اور انہوں نے 86.59 کی سیزن بیسٹ تھرو کے ساتھ فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

بھارت کے نیرج چوپڑا سمیت فائنل میں شامل 4 ایتھلیٹس کی سیزن بیسٹ تھروارشد ندیم سے بہترہیں۔

 فائنل میں شامل 12 ایتھلیٹس میں سے 5 ایتھلیٹس 90 میٹر سے طویل تھرو کا پرسنل بیسٹ رکھتے ہیں۔

دوسری جانب ارشد ندیم نے اپنے ایک پیغام میں فائنل میں کامیابی کے لئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی اور کہا کہ قوم کی محبت اور دعاؤں کی بدولت فائنل میں پہنچا جس پرسب کا شکرگزارہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دعا کریں فائنل میں بھی بہترین کارکردگی پیش کرکے پاکستان کے لئے میڈل لاسکوں۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم پیرس اولمپکس میں پاکستان کو میڈل جتوا کر تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں درج کرواسکتے ہیں، کیا آج اولمپکس میں میڈل کا 32 سالہ قحط ختم ہوپائے گا؟ پوری قوم خوشخبری کی منتظر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version