Advertisement

چیئرمین پی سی بی اور جے شاہ کے درمیان اکتوبر میں ملاقات متوقع

چیئرمین پی سی بی اور جے شاہ کے درمیان اکتوبر میں ملاقات متوقع

چیئرمین پی سی بی اور جے شاہ کے درمیان اکتوبر میں ملاقات متوقع

چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل چیئرمین پی سی بی اور جے شاہ کے درمیان اکتوبر میں ملاقات متوقع ہے۔

نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری اور آئی سی سی کے سربراہ جے شاہ سے ملاقات متوقع ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان ملاقات اگلے ماہ اکتوبر میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ کے دوران متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے سپرد کی گئی ہے جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ مختلف بہانے بناکر اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کررہا ہے۔

اسی باعث آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول تاحال سامنے نہیں آسکا ہے جب کہ پاکستان نے ورلڈکپ 2023 کے لیے اپنی ٹیم بھارت بھیجی تھی۔

Advertisement

دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مرتبہ 2012-13 کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی گئی تھی جب کہ بھارت نے 2008 سے اب تک پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی لاجسٹک انتظامات کی تصدیق کے لئے چیمپئزٹرافی کے شیڈول کی حتمی منظوری کا انتظار کررہا ہے، پی سی بی نے حالیہ میٹنگ میں شیڈول کو فائنل کرنے پر بھی زور دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version