Advertisement

رونالڈو سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فولوورز رکھنے والے پہلے شخص بن گئے

رونالڈو کی مبہم سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی

دنیائے فٹبال کے معروف اور اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سوشل میڈیا سائٹس پر سب سے زیادہ فولوورز رکھنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا سائٹس پر 1 ارب سے زائد فولوورز حاصل کرلیے ہیں جب کہ انسٹاگرام پر ان کے سب سے زیادہ 638 ملین فولوورز ہیں۔

علاوہ ازیں فیس بک پر ان کے 170 ملین، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر 113 ملین، کوائیشو پر 9.4 ملین اور ویبو پر 7.5 ملین فولوور ہیں جب کہ یوٹیوب پر 60.6 ملین سبسکرائبر ہیں۔

یہ سنگین میل عبور کرنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے انسٹاگرام پر اپنے فینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’’میری زندگی کا حصہ بننے کا شکریہ‘‘۔

انہوں نے کہا ’’ہم نے جو کہا وہ کردکھایا، یہ صرف ایک بلین نہیں بلکہ میرے فینز کی محبت اور جذبے کو ثبوت ہے، مزید جیتتے رہیں گے، آگے بڑھتے رہیں گے اور تاریخ رقم کرتے رہیں گے‘‘۔

Advertisement

کرسٹیانو رونالڈو مزید کہتے ہیں ’’مدیرا کی گلیوں سے لے کر دنیا کا سب سے بڑا فٹبالر بننے تک میں صرف اپنے چاہنے والوں کے لیے ہی کھیلا ہوں‘‘۔

واضح رہے کہ اسٹار فٹبالر نے حال ہی میں یوٹیوب پر انٹری دی تو صرف ایک ہفتے میں انہوں نے 50 ملین سے زائد سبسکرائبر حاصل کرکے منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version