Advertisement

بابر اور شان کی کپتانی خطرے میں پڑگئی، نیا کپتان کون ہوگا؟

بابر اور شان کی کپتانی خطرے میں پڑگئی، نیا کپتان کون ہوگا؟

بابر اور شان کی کپتانی خطرے میں پڑگئی، نیا کپتان کون ہوگا؟

قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کپتانی خطرے میں پڑگئی ہے۔

نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا اور پھر بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پی سی بی نے شان مسعود کی جگہ نئے کپتان کی تقرری پر غور شروع کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ شکستوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھی سخت مایوس کیا ہے اور وہ مستقبل میں سخت فیصلے کرسکتے ہیں۔

حالیہ سیریز میں شان مسعود کی انفرادی کارکردگی بھی مایوس کن رہی ہے، انہوں نے بطور کپتان پانچ میچز میں 28 کی اوسط سے مجموعی طور پر 286 رنز اسکور کیے ہیں۔

دوسری جانب چیمپئنز ون ڈے کپ میں بابر اعظم کو کسی ٹیم کا کپتان نہ بنائے جانے کے بعد اب ان کی وائٹ بال ٹیم کی کپتانی بھی خطرے میں پڑگئی ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی سیریز میں قومی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا جاسکتا ہے، ایسی صورت حال میں محمد رضوان کا نام سرفہرست ہے جن کو تینوں فارمیٹس کا کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

ہیڈ کوچ گیری کرسٹن جولائی میں بورڈ آفیشلز اور کپتان سے بات چیت کریں گے جس میں محمد رضوان کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی اور قومی امکان ہے کہ انہیں تینوں فارمیٹس کا کپتان مقرر کردیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version