Advertisement

لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کا سعودی عرب میں پاکستانی اسکول کا دورہ

لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کا سعودی عرب میں پاکستانی اسکول کا دورہ

لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کا سعودی عرب میں پاکستانی اسکول کا دورہ

جدہ: لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے سعودی عرب میں پاکستانی اسکول کا دورہ کیا اور طلباء سے کرکٹ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ طلباء نے بھی جاوید میانداد کو اپنے درمیان پاکر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔

پاکستانی کرکٹر ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد پاکستان انٹرنیشنل اسکول جدہ پہنچے، جہاں قونصل جنرل خالد مجید اور پرنسپل عدنان ناصر سمیت دیگر نے ان کا استقبال کیا جب کہ طلباء کی جانب سے بھی ان کا گرم جوشی کے ساتھ خیر مقدم کیا گیا۔

طلباء سے خطاب کرتے ہوئے جاوید میانداد نے بچوں کو کامیاب زندگی گزارنے کے اصولوں کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ محنت اور اچھے اخلاق کے ساتھ زندگی گزاریں، مختلف شعبوں میں کام کرتے ہوئے اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کریں تاکہ آپ ایک کامیاب زندگی گزار سکیں۔

جاوید میانداد نے طلباء سے اپنے یادگاری شارجہ چکھے کی یادوں کو بھی تازہ کیا اور کہا کہ وہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کرکٹرز کی رہنمائی کے لیے حاضر رہیں گے۔

اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید اور پرنسپل عدنان ناصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جاوید میانداد ہمارے قومی ہیرو ہیں اور ہمیں ان پر ناز ہے جب کہ پوری قوم ان پر فخر کرتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے اپنے کھیل کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے آخر میں جاوید میانداد نے طلباء اور طالبات کی ٹیموں کو کرکٹ ٹپس بھی دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version