عاقب جاوید سے متعلق محمد رضوان کا بیان سامنے آگیا

عاقب جاوید سے متعلق محمد رضوان کا بیان سامنے آگیا
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر عاقب جاوید سے متعلق کپتان محمد رضوان کا بیان سامنے آگیا۔
پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے دورہ آسٹریلیا کے لیے روانگی سے قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اورسینئر کھلاڑیوں کا کمبی نیشن بنایا ہے۔
محمد رضوان کے مطابق چیمپئنزکپ سےکچھ کھلاڑی ٹیم میں لیے ہیں، فخرزمان اور امام الحق اچھے پلیئرز ہیں جن کی کمی ہمیں محسوس ہوگی۔
ان کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید کے فیصلے ان کے حق میں گئے ہیں، انہوں نے اسٹیپ لیا اور پچز ایسی بنیں جب کہ آسٹریلیا کی پچز ٹف ہیں لیکن لڑکوں پر محنت کریں گے۔
قومی ٹیم کے کپتان کہتے ہیں کہ کچھ فیصلے ہمارے نہیں بلکہ سلیکشن کمیٹی کے ہوتے ہیں اور مجھے فیصلوں کے حوالے سے نہیں معلوم لیکن پلیئرز اور کوچز کے حوالے سے رائے دے سکتا ہوں۔
خیال رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان اسکواڈ کے ارکان کا دوسرا دستہ منگل کو کراچی سے براستہ دبئی آسٹریلیا روانہ ہوگا۔
دوسرے دستے میں کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، عامر جمال، عبداللہ شفیق، عرفات منہاس، حسیب اللہ اور کامران غلام شامل ہیں۔
بابر اعظم، شاہین آفریدی اور حارث رؤف سمیت پاکستان اسکواڈ کے سات ارکان پہلے ہی آسٹریلیا روانہ ہوچکے ہیں جب کہ ٹیم مینجمنٹ کے ارکان بھی آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

