Advertisement

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ؛ فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوش خبری

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ؛ فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوش خبری

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ؛ فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوش خبری

راولپنڈی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوش خبری سامنے آگئی۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پی سی بی نے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز پریمیئر انکلوژرز میں داخلہ مفت ہوگا جب کہ دوسرے روز پریمیئر انکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 400 روپے اور وی وی آئی پی گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے ہوگی۔

پی سی بی نے بتایا کہ تیسرے ٹیسٹ کے آخری 3 روز پریمیئر انکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 300 روپے، وی آئی پی انکلوژرز کی 500 روپے اور وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ 2500 روپے ہوگی۔

Advertisement

پی سی بی نے مزید بتایا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹکٹوں کی خریداری کوریئر کمپنی کے سینٹر سے یا آن لائن بھی کی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں میزبان نے مہمان کو ہرایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version