پی سی بی نے سری لنکا اے کے دورہ پاکستان کے گراؤنڈ کی تصدیق کردی

پی سی بی نے سری لنکا اے کے دورہ پاکستان کے گراؤنڈ کی تصدیق کردی
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا اے کے دورہ پاکستان کے گراؤنڈ کی تصدیق کردی۔
پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان دو چار روزہ میچز اور تین ون ڈے میچز اسلام آباد کلب میں ہوں گے۔
پہلا چار روزہ میچ 11 نومبر اور دوسرا میچ 18 نومبر سے کھیلا جائے گا جبکہ ون ڈے میچز 25، 27 اور 29 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو خط کے ذریعے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی دعوت دی تھی جس کی ترجمان سری لنکن کرکٹ بورڈ نے تصدیق کردی تھی۔
پی سی بی نے سری لنکن بورڈ کو سری لنکا کے صدر راجہ پاکسے کی خواہش پر خط لکھا جس میں سری لنکن ٹیم کو لاہور میں 2 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کی دعوت دی گئی۔
ترجمان سری لنکن بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پی سی بی کی جانب سے بھیجا گیا دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے جس پر غور کررہے ہیں جبکہ ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ بورڈ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

