Advertisement

ہاکی کی بحالی کے لئے بڑا اقدام

ہاکی کی بحالی کے لئے بڑا اقدام

ہاکی کی بحالی کے لئے بڑا اقدام

لاہور: اسپورٹس بورڈ پنجاب اور خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی نے جرمنی کے ساتھ فروری میں ہاکی میچز کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں جرمن ایمبیسی کے ہیڈ آف کمیونیکیشن کلچرل افیئرز اینڈ پروٹوکول مسٹرجین گیرالڈ کا نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، ڈی جی اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال اور اولمپئن خواجہ جنید نے انتظامات بارے بریفنگ دی۔

جرمن آفیشل نے انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا، ڈی جی اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال سے جرمن آفیشل کی پاک جرمن ہاکی سیریز کرانے کے حوالے سے بھی ملاقات ہوئی۔

ڈی جی اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال کا کہنا ہے کہ فروری میں پاکستان اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان نیشنل ہاکی اسٹیڈیم می میچز ہوں گے،

پرویز اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد پاکستان ہاکی کی ترقی اور بحالی ہے، جرمنی کی ٹیموں کے پاکستان آنے سے ہاکی کلچر پروان چڑھے گا۔

Advertisement

ڈی جی اسپورٹس پنجاب نے کہا کہ جرمن ٹیموں کی پاکستان آمد سے مقامی ہاکی کوفائدہ ہوگا۔

مسٹرجین گیرالڈ کا کہنا ہے کہ لاہور کا ہاکی اسٹیڈیم تاریخی اور شاندار ہے، پاکستان میں ہاکی کے بڑے نام موجود ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فروری میں جرمن ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، جرمنی کی ٹیموں کا پاکستان آنا ہماری ہاکی کے لئے اہم ہے۔

اس موقع پر اولمپئن خواجہ جنید نے کہا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے جرمنی کے ساتھ ہاکی سیریز ہوگی۔

ڈی جی اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اسلام آباد میں جرمن ایمبیسی کے ہیڈ آف کمیونیکیشن کلچرل افیئرز اینڈ پروٹوکول مسٹرجین گیرالڈ کو اسپورٹس بورڈ پنجاب سوینئر پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی
اسرائیلی پارلیمنٹ کا اقدام غزہ امن معاہدے کے لیے خطرہ ہے، امریکی وزیر خارجہ
وائٹ بال سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان؛ ٹی 20 میں بابر اور نسیم کی واپسی
پاکستانی سرفراز کی طرح بھارتی مسلمان کھلاڑی سرفراز بھی نظر انداز ، بی سی سی آئی پر شدید تنقید
پنڈی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، 94 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ
ٹیسٹ رینکنگ: نعمان علی کی دوسری پوزیشن، شاہین آفریدی اور بابراعظم کی بھی ترقی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version