Advertisement

عاقب جاوید کا لاہور قلندرز کے ساتھ سفر اختتام پذیر

عاقب جاوید کا لاہور قلندرز کے ساتھ سفر اختتام پذیر

عاقب جاوید کا لاہور قلندرز کے ساتھ سفر اختتام پذیر

پاکستان کرکٹ میں نئی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی آٹھ سال بعد فرنچائز سے راہیں ہوگئی ہیں۔

لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز اور ہیڈکوچ عاقب جاوید کا پاکستان کرکٹ میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد فرنچائز کے ساتھ آٹھ سال کا سفر اختتام پذیر ہوگیا ہے جس کی تصدیق لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے بھی سامنے آگئی ہے۔

اس موقع پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے ’’عاقب جاوید کی لاہور قلندرز کے ساتھ وابستگی ٹیم کی سمت اور کامیابیوں کو سمیٹنے میں اہم رہی ہے‘‘۔

انہوں نے بتایا ’’فرنچائز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کو آگے بڑھانے میں ان کی شرکت اہمیت کی حامل ہے جب کہ نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے میں بھی ان کا کلیدی کردار رہا ہے‘‘۔

دوسری جانب عاقب جاوید کہتے ہیں ’’لاہور قلندرز کے ساتھ میرا سفر ناقابل فراموش رہا ہے جو یادگار لمحات اور کامیابیوں سے بھرا پڑا ہے، پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام میرے دل کے قریب ہے جس میں نوجوان کھلاڑیوں کے ہنر کو میں نے پنپتا دیکھا ہے‘‘۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا ’’میدان کے اندر اور باہر فرنچائز کی کامیابی میں حصہ ڈالنا ایک قابل فخر تجربہ رہا ہے۔ ان آٹھ شاندار سالوں کے بعد اب میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ قومی ٹیم کے ساتھ ایک نئے چیلنج کا مقابلہ کرنے کا یہ صحیح وقت ہے اور اس کے لیے میں بے حد پرجوش ہوں‘‘۔

لاہور قلندرز کے سی ای او سمین رانا نے عاقب جاوید کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ’’ہمیں عاقب جاوید کی کامیابیوں پر فخر ہے، ان کی انتھک کوششوں سے فرنچائز کے وژن اور فلسفے کو بلند کرنے میں مدد ملی‘‘۔

سمین رانا کا کہنا ہے کہ ’’ان کی جدائی ہمارے لیے دکھ کا باعث ہے لیکن ہم قومی ٹیم کے ساتھ ان کے نئے سفر پر اتنے ہی پرجوش بھی ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ عاقب جاوید نے آٹھ سالوں کے دوران لاہور قلندرز کو کئی کامیابیوں سے ہمکنار کروایا ہے جب کہ لاہور قلندرز نے 2020 سے 2023 کے دوران تینوں پی ایس ایل فائنل کھیلے اور لگاتار 2 ٹائٹل انہوں نے اپنے نام کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version