Advertisement

ملتان میں پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لئے انتظامات مکمل

ملتان میں پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لئے انتظامات مکمل

ملتان میں پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لئے انتظامات مکمل

ملتان: ضلعی انتظامیہ نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لئے انتظامات مکمل کرلیے۔

ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں کرکٹ شائقین کے لئے اسٹیڈیم اور روٹس کی سجاوٹ مکمل کرنے سمیت صفائی کے پھرپور انتظامات کرلیے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کرکٹ اسٹیڈیم، ہوٹل اور روٹس کی تفصیلی انسپکشن کی جب کہ انہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور ضلعی و پولیس حکام نے تفصیلی بریفننگ بھی دی۔

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کا کہنا ہے کہ پاک انگلینڈ ٹیسٹ ٹیموں کے مجوزہ قیام و سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، رومینزہ ہوٹل ڈی ایچ اے سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا روٹ براستہ متی تل، ناردن بائی پاس، وہاڑی روڈ سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پوگا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کرکٹ اسٹیڈیم اور روٹس پر خصوصی صفائی و انتظامات کئے جائیں گے، ضلعی محکمے کرکٹ میلے کو کامیاب بنانے کے لئے فوری اقدامات کریں۔

Advertisement

دوسری جانب پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سریز کے لیے ملتان پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔

ترجمان ملتان پولیس کا کہنا ہے کہ 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار و افسران ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے، ٹیسٹ سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جب کہ پہلے 2 ٹیسٹ میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ سی پی او صادق علی ڈوگر سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی خود کریں گے، پولیس کے ساتھ ساتھ پاک فوج اور رینجرز مختلف مقامات پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ شائقین کے لیے فاطمہ جناح ٹاؤن میں گاڑیوں کی پارکنگ کی جائے گی، شائقین کو پارکنگ پوائنٹ سے اسٹیڈیم تک خصوصی شٹل بس سروس کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، محسن نقوی بھی شریک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version