انگلینڈ کے خلاف جیت کے بعد ناصر حسین کا قومی ٹیم کو مشورہ

انگلینڈ کے خلاف جیت کے بعد ناصر حسین کا قومی ٹیم کو مشورہ
انگلینڈ کے خلاف جیت کے بعد انگلش کھلاڑی ناصر حسین نے قومی ٹیم کو اہم مشورہ دے دیا۔
سابق انگلش کھلاڑی ناصر حسین نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے لیے اس میچ میں کامیابی کو انتہائی ضروری قرار دیا۔
انہوں نے پی سی بی کو اسی فارمولے پر قائم رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اسپنرز کے انتخاب نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان کو اسی قسم کی ٹرننگ وکٹوں پر قائم رہنا چاہیے۔
ناصر حسین نے پاکستان میں بیٹنگ پیچز تیار کرنے والے فارمولے پر بھی تنقید کی جو سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے دور میں تیار کی گئیں تھی۔
خیال رہے کہ پاکستان نے ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔
اس میچ میں قومی اسپنرز کا جادو سر چڑھ کر بولا اور تمام ہی وکٹیں ان کے حصے میں آئیں، پہلی اننگز میں ساجد خان نے 7 اور نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری اننگز میں نعمان علی نے انگلش بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑادیے اور 8 وکٹیں وہ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے جب کہ بقیہ دو وکٹیں ساجد خان کے حصے میں آئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News