Advertisement

بین اسٹوکس نے دوسرے ٹیسٹ کی حکمت عملی بتادی

بین اسٹوکس نے دوسرے ٹیسٹ کی حکمت عملی بتادی

بین اسٹوکس نے دوسرے ٹیسٹ کی حکمت عملی بتادی

ملتان: انگلش کھلاڑی بین اسٹوکس نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی حکمت عملی بتادی۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا دوسرا میچ 15 اکتوبر سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔

دوسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ ٹیم میں واپسی کرتے ہوئے کپتان بین اسٹوکس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی حکمت عملی بتادی۔

انگلش کپتان نے کہا کہ امید تو یہی ہے کہ ہم ٹاس جیت کر بیٹنگ کریں جب کہ پہلے ٹیسٹ میں بھی ہماری کوشش تھی کہ پاکستان ٹیم پر دباؤ ڈالا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کارس نے پچھلے ٹیسٹ میچ میں بہت اچھی بولنگ کی ہے جب کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کا ٹیم میں نہ ہونا پاکستان کرکٹ کا معاملہ ہے۔

Advertisement

بین اسٹوکس کہتے ہیں کہ پچ کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ پچ کافی سلو ہوگی لیکن ہم ہمیشہ نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جب کہ ہم پہلے ٹیسٹ میچ میں مختلف پلانز کے ساتھ کھیلے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے جس میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

رس ووکس اور گس ایٹکنسن کی جگہ کپتان بین اسٹوکس اور میتھیو پوٹس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں انگلش اسکواڈ میں زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، جیمی اسمتھ، برائیڈن کارس، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version