Advertisement

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹور کی تفصیلات سامنے آگئیں

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹور کی تفصیلات سامنے آگئیں

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹور کی تفصیلات سامنے آگئیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی ٹور کا اعلان کر دیا گیا ہے،  ٹرافی 16 سے 25 نومبر تک پاکستان میں رہے گی۔

آئی سی سی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے اپنے منظور شدہ ٹور میں ردوبدل کرتے ہوئے نئے ٹور کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ٹورگزشتہ روز سے اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے، جبکہ 25 نومبر تک ٹرافی پاکستان میں رہے گی جہاں اسے مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔

اسلام آباد میں دامنِ کوہ، فیصل مسجد اور پاکستان منومنٹ سمیت ٹرافی کو اسکول، کالجز اور مختلف سائٹس پر لے جایا جائے گا، جبکہ شعیب اختر ٹرافی کے ہمراہ ہوں گے۔

17 نومبر کو ٹرافی ٹیکسلا اور خانپور جبکہ 18 نومبر کو ٹرافی ٹور ایبٹ آباد میں ہوگی۔

19 نومبر کو ٹرافی مری میں، جبکہ 20 نومبر کو نتھیا گلی، کراچی میں ٹرافی کا ٹور 22 سے 25 نومبر تک ہو گا۔

Advertisement

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی، پاکستان میں ٹرافی کا ٹور مکمل ہونے کے بعد یہ  26 سے 28 نومبر تک افغانستان کا ٹور کرے گی۔

10 سے 13 دسمبر بنگلا دیش، 15 سے 22 دسمبر تک جنوبی افریقا، 25 دسمبر سے 5 جنوری تک آسٹریلیا میں ٹرافی ٹور ہو گا۔

6  جنوری سے 11 جنوری تک نیوزی لینڈ، 12 سے 14 جنوری تک انگلینڈ اور 15 سے 26 جنوری تک بھارت میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔

آئی سی سی کے مطابق  27 جنوری کو ٹرافی ٹور اختتام ہو گا اور پھر ٹرافی پاکستان آئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version