چیمپئنز ٹرافی کا کراچی میں ٹور مکمل، لاہور روانہ

چیمپئنز ٹرافی کا کراچی میں ٹور مکمل، لاہور روانہ
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کراچی میں اپنا ٹور مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی تین روز تک کراچی میں رہی، شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کو 25 نومبر تک کراچی میں رہنا تھا، تاہم سیاسی جماعت کے دھرنے کے اعلان کے بعد ٹرافی کا سفر مختصر کرنا پڑا اور اسے لاہور پہنچادیا گیا ہے۔
دوسری جانب باغوں کے شہر میں ٹرافی کی رونمائی کا کوئی پروگرام نہیں رکھا گیا ہے، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ لاہور میں پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ٹرافی کی کوئی سرگرمی نہیں ہے، اگر کچھ پروگرام بنا تو اطلاع دے دی جائے گی۔
یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سولہ نومبر کو اسلام آباد پہنچی تھی، اسے ایبٹ آباد، مری سمیت مختلف مقامقات کے ٹور کے بعد کراچی لایا گیا تھا، تین دن کراچی میں مختلف مقامات پر رونمائی کے بعد اب ٹرافی کو پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں رکھ دیاگیا ہے، یہاں سے ٹرافی چھبیس نومبر کو افغانستان پہنچے گی۔
واضح رے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے کراچی ٹور کا آغاز 20 نومبر کوہوا تھا، اس دوران چیمپئنز ٹرافی کو کراچی کے 10 مقامات کا دورہ کروایا گیا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اب 26 نومبر کو کراچی کے بجائے لاہور سے افغانستان روانہ ہوگی۔
اس کےبعد بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ سے ہوتی ہوئی آخری مرحلے میں بھارت کے بعد ستائیس جنوری کو دوبارہ پاکستان لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

