بھارت کا انکار؛ پی سی بی کے سخت موقف نے آئی سی سی کے لیے مشکلات پیدا کردیں

بھارت کا انکار؛ پی سی بی کے سخت موقف نے آئی سی سی کے لیے مشکلات پیدا کردیں
چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے سخت موقف نے آئی سی سی کے لیے مشکلات پیدا کردیں۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی بھارت کے بغیر چیمپئنز ٹرافی نہیں کروانا چاہتا جب کہ پاکستان اور بھارت کے بغیر آئی سی سی کو بہت مالی نقصان کا سامنا ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کہیں اور منتقل کرتا ہے تو پاکستان قانونی کارروائی کرے گا، 90 دن کے اندر آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جاری کرنا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ شیڈول جاری نہ کرنے کی صورت میں پاکستان آئی سی سی کے خلاف قانونی کارروائی کرسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان ہائبرڈ ماڈل طرز پر بھی بھارت سے کھیلنے کے لیے صاف انکاری ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ 20 نومبر تک آئی سی سی نے اگر شیڈول کا اعلان نہ کیا تو پاکستان آئی سی سی کے خلاف قانونی کارروائی کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

