Advertisement

پاکستان کے اسکواش لیجنڈ جان شیر خان کام نام پی ایس اے ہال آف فیم میں شامل

جان شیر خان

پاکستان کے اسکواش لیجنڈ جان شیر خان کام نام پی ایس اے ہال آف فیم میں شامل

پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) کے ہال آف فیم میں پاکستان کے سابق ورلڈ چیمپئن جان شیر کا نام شامل کرلیا گیا۔

پاکستانی لیجنڈ اسکواش پلیئر جان شیر کے ساتھ ملائیشیا کی خاتون کھلاڑی نکول ڈیوڈ کو بھی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔

جان شیر اور نکول ڈیوڈ پی ایس اے اسکواش ہال آف فیم میں شامل ہونے والے بالترتیب تیسرے اور چوتھے پلیئرز ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے جہانگیر خان اور نیوزی لینڈ کی سوسین ڈیوائے کو یہ اعزاز مل چکا ہے، ہال آف فیم میں شامل دونوں مرد پلیئرز کا تعلق پاکستان سے ہے۔

پاکستان کے لیجنڈ اسکواش پلیئر جان شیر خان نے ریکارڈ 8 مرتبہ ورلڈ اوپن اور 6 مرتبہ برٹش اوپن کے ٹائٹل اپنے نام کیے۔

Advertisement

جان شیر نے پروفیشنل کیرئیر میں سب سے زیادہ 118 فائنل کھیلے جبکہ ریکارڈ 99 ٹائٹلز جیتنے میں کامیاب رہے ۔جان شیر خان کو 97 ماہ ورلڈ نمبر ون رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version