Advertisement

کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوگئے، میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے، کریگ بریتھویٹ

کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوگئے، میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے، کریگ بریتھویٹ

کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوگئے، میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے، کریگ بریتھویٹ

ملتان: پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھویٹ کا کہنا ہے کہ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوگئے ہیں اور میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھویٹ نے ملتان میں پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ کیمار روچ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

کریگ بریتھویٹ کا کہنا ہے کہ جوشوا ڈی سلوا اور اینڈرسن فلپ بھی پہلے 12 رکنی الیون کا حصہ نہیں ہوں گے تاہم کل میچ سے قبل فائنل الیون کا اعلان کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان  کے خلاف سیریز کے لئے تیاری اچھی کی ہے جب کہ یہاں بہترین سہولیات دی گئی ہیں اور ہمیں کوئی شکایت نہیں، تمام کھلاڑی انجوائے کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور ملتان کی کنڈیشنز تقریباً ایک جیسی ہیں، کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوگئے ہیں اور میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ ہم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا یہ سائیکل اچھے انداز میں ختم کرنا چاہتے ہیں، مجھے اپنی ٹیم پر پورا اعتماد ہے کہ وہ کسی بھی ٹیم کے بولرز کا سامنا کرسکتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں میچ جیتنے کے لئے تمام 20 وکٹیں لینا ہوں گی، ہمیں جیت کے لئے بہادری کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔

Advertisement

خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 17 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈٰیم میں ہونے جارہا ہے، پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری جب کہ دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version