Advertisement

فخرزمان کا چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم میں واپسی کا امکان

فخرزمان کا چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم میں واپسی کا امکان

فخرزمان کا چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم میں واپسی کا امکان

پاکستان کے تجربہ کار بیٹر فخرزمان کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔

آئی سی سی چئمپئنز ٹرافی کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے لئے قومی ٹیم میں سات بلے باز، چار فاسٹ بولر، تین اسپنرز اور ایک وکٹ کیپر کو رکھا جائے گا۔

34 سالہ تجربہ کار بیٹر فخرزمان 82 ون ڈے میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جب کہ وہ ٹیم میں اہم کھلاڑی بھی سمجھے جاتے ہیں۔

فخرزمان کو دورہ آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا تاہم چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ میں ان کی حالیہ کارکردگی کی بدولت چیمپئنز ٹرافی کے لیے ان کی قومی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔

Advertisement

قومی بیٹر نے چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے دس میچز میں 30.30 کی اوسط سے 303 رنز بنائے تھے جس میں ان کی دو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

حالیہ انٹرویو کے دوران انہوں نے بابر اعظم کی حمایت میں کیے گئے ٹوئٹ پر بھی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹوئٹ کا غلط مطلب لیا گیا۔

انہوں نے کہا ’’بہتر ہوتا اگر میں ٹوئٹ نہ کرتا کیونکہ لوگوں نے میری ٹوئٹ کا مطلب بورڈ پر تنقید سمجھا جب کہ یہ بات 100 فیصد غلط ہے اور میرا ایسا کوئی مطلب نہیں تھا‘‘۔

ان کا کہنا تھا ’’میری ٹوئٹ کا مقصد صحافیوں اور سابق کرکٹرز کے لیے تھا جنہوں نے بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مشورہ دیا تھا‘‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version