Advertisement

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بھی قومی بولرز کی کارکردگی کے معترف

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بھی قومی بولرز کی کارکردگی کے معترف

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بھی قومی بولرز کی کارکردگی کے معترف

ملتان: ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل وریکن بھی قومی بولرز کی کارکردگی کے معترف ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل وریکن نے ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس کنڈیشن پر 250 سے زائد رنز بنانا چاہتے تھے۔

جومیل وریکن کا کہنا ہے کہ میں اپنی بیٹنگ کو انجوائے کرتا ہوں جب کہ کبھی بیٹنگ میں ایسا موقع نہیں ملا، کوشش ہوتی ہے کہ اپنا کام  پورا کروں۔

انہوں نے قومی بولرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بولرز نے بڑی شاندار باولنگ کی جب کہ پاکستان کے بیٹرز بیٹنگ کے دوران زیادہ متحرک نظر آئے۔

ویسٹ انڈیز کے اسپنر مزید کہتے ہیں کہ پاکستانی بلے بازوں نے ہمارے بولرز پر پریشر ڈالا، جیڈن سیلز نے پہلی اننگز میں بڑی اچھی بولنگ کی۔

Advertisement

یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان میں پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 230 رنز بنائے تھے جب کہ ساجد خان اور نعمان علی کی تباہ کن بولنگ نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلی اننگز میں 137 پر ہی ڈھیر کردیا۔

اسپنر ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا جب کہ نعمان علی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ایک وکٹ ابرار احمد کے حصے میں آئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version