29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی پاکستان میں میزبانی، شاندار افتتاحی تقریب

پاکستان میں 29 سال بعد آئی سی سی کے میگا ایونٹ کی شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے شیردل اسکواڈ کی جانب سے شاندار فضائی مظاہرہ پیش کیا گیا۔
تاریخی موقع پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نیشنل اسٹیڈیم میں موجود تھی، جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور خاتون اول آصفہ زرداری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا اور نیشنل اسٹیڈیم میں کی جانے والی تزئین و آرائش کے بارے میں آگاہ کیا۔
افتتاحی میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے قومی ترانے پیش کیے گئے، اور 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
تقریب میں تین منٹ تک جاری رہنے والے فضائی مظاہرے میں پاک فضائیہ کی شیردل ٹیم نے سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے فضاء کو سجا کر پوری پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا۔
اس دوران جے ایف 17، ایف 16 اور شیردل شاہینوں نے پروفیشنل مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہین بریک بھی دکھایا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی شو کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے، جس میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے خصوصی مارچ پاسٹ کیا۔
اس شاندار فضائی مظاہرے نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے اور افتتاحی تقریب کو ایک یادگار لمحہ بنا دیا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، میگا ایونٹ کے لیے تینوں کرکٹ اسٹیڈیم کی ازسرنو تزئین و آرائش کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News