کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار کر لیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی اس ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا پہلا مرحلہ تین ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہو چکا ہے، اور اس کی افتتاحی تقریب اب سے کچھ دیر بعد شروع ہو گی۔
افتتاحی تقریب میں رنگا رنگ موسیقی کا پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں معروف گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا سمیت دیگر فنکار عوام کو محظوظ کریں گے۔
اس کے ساتھ ہی جدید ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے ایک شاندار لائٹس شو اور آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ اسٹیڈیم میں عوام کا داخلہ مفت ہوگا، تاکہ شہر کے شہری اس شاندار تقریب سے بغیر کسی ٹکٹ کے لطف اندوز ہو سکیں۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے اس موقع پر بتایا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیراتی تبدیلیوں کا آغاز 28 ستمبر 2024 کو ہوا اور یہ 31 جنوری 2025 تک مکمل ہو گیا۔
اس میں پویلین کی دوبارہ تعمیر، جدید ایل ای ڈی لائٹس، اسکور اسکرینز، اور شائقین کے بہتر ویو کے لیے جنگلے ختم کیے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم کی تمام ہاسپٹلٹی باکسز کی تزئین و آرائش بھی کی گئی ہے، اور ایک نیا رنگ روڈ اور پیڈسٹرین برج بھی تعمیر کیا گیا ہے۔
محسن نقوی نے اس منصوبے میں حصہ لینے والے تمام مزدوروں، ایف ڈبلیو او، نیسپاک، کنٹریکٹرز اور پی سی بی کی پوری ٹیم کی محنت کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ نئے اسٹیڈیم میں عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جو چیمپئنز ٹرافی کے دوران کھلاڑیوں اور شائقین دونوں کے لیے ایک شاندار تجربہ ثابت ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

