Advertisement

چیمپئنز ٹرافی 2025، پاک بھارت ٹاکرا، ترجمان سندھ حکومت کا اہم بیان سامنے آ گیا

 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تحت کل دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کا شاندار مقابلہ ہوگا۔

اس میچ کو لے کر پاکستان کے مختلف حلقوں میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے، اور سندھ حکومت کی ترجمان و ایم پی اے سعدیہ جاوید نے پاکستانی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سعدیہ جاوید نے اپنے بیان میں کہا میری دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں، اور مجھے امید ہے کہ کل ہمیں ایک اچھی اور نڈر کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کھلاڑی نیوزیلینڈ کے خلاف شکست کو بھول کر جیت کے جذبے سے میدان میں اتریں گے۔

ترجمان سندھ حکومت نے پاکستان ٹیم کی کامیابی کے حوالے سے پرامید ہوتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ پاکستان ٹیم اپنی روایتی حریف بھارت کو شکست کا مزا چکھائے گی۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم ٹیم پاکستان کی جیت کے لیے دعا گو ہے۔

سعدیہ جاوید نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی کے میگا ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے، جس سے کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کی اہمیت اور کرکٹ کے حوالے سے اس کی کامیابیوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کراچی میں ہونے والے میچز کی سکیورٹی کے لیے غیر معمولی اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ شائقین کرکٹ کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور میچ کا ماحول پرامن رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version