Advertisement

چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں مکمل ہیں، چیئرمین پی سی بی

چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں مکمل ہیں، چیئرمین پی سی بی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد اور چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں فیصل کھوکھر نے ریکارڈ مدت میں قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کی تکمیل پر پی سی بی کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ نے بڑے ٹاسک کو جس خوش اسلوبی سے مکمل کیا وہ قابل ستائش ہے، پی سی بی کے تعاون سے کرکٹ کو ہر سطح پر فروغ دینا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب محسن نقوی نے پنجاب حکومت کو کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قذافی اسٹیڈیم کے لئے ٹیم کی دن رات کی محنت کا ثمر دیا، چیمپئنز ٹرافی کے لئے تیاریاں مکمل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version