Advertisement

نیوزی لینڈ نے ٹرائی سیریز کے فائنل میں جگہ بنا لی

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرائی سیریز کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کا 304 رنز کا ہدف 48.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے۔

پروٹیز کی جانب سے میتھیو بریٹکی نے شاندار 150 رنز کی اننگ کھیلی، ٹیمبا باؤما 20 رنز بنا سکے، جیسن اسمتھ نے 41 رنز بنائے، ویان ملڈر 64 رنز کی اننگ کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری اور ول رورکی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ مچل بریسویل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنر 19 رنز بنا سکے، جبکہ ڈیون کونوے 97 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان ولیمسن نے 133 رنز ناقابل شکست اننگ کھیل کر کیویز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، ڈیری مچل نے 10 اور گلین فلپس نے 28 رنز بنائے۔

پروٹیز کی جانب سے سینوران نے 2 جبکہ جونیئر ڈالا اور ایتھان بوش نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے ٹرائی نیشن سیریز میں اپنے دونوں میچ جیت کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version