Advertisement

نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں حصہ لینے والے 7 سو ورکرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسٹیڈیم کی تعمیر میں حصہ لینے والے 700 ورکرز کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی جانب سے اس موقع پر ورکرز کے لیے ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا، جس میں پلاؤ، بیف قورمہ، چکن تکہ، کولڈ ڈرنک اور میٹھے سے تواضع کی گئی۔

ورکرز کی بڑی تعداد اس دعوت میں شرکت کے لیے اسٹیڈیم پہنچی، جہاں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورکرز کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کی اور ان کی محنت کو سراہا۔

محسن نقوی نے اس موقع پر ورکرز سے وعدہ کیا کہ انہیں آئندہ میچوں کے لیے فری ٹکٹیں فراہم کی جائیں گی۔

دعوت کے دوران، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھی مزدوروں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور ان کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارے۔

Advertisement

اس موقع پر ورکرز نے بھی پی سی بی کے اس اقدام  کو سراہا اور محنت کے دوران ملنے والی قدر دانی پر شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے اسٹیڈیم کے تعمیراتی منصوبے میں حصہ لینے والے تمام ورکرز کا شکریہ ادا کیا گیا، جنہوں نے اپنے محنت سے اس عظیم منصوبے کی تکمیل میں اہم کردار ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version