Advertisement

چیمپئنز ٹرافی، بھارت، آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کا 264 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 48.1 اوورز میں حاصل کر کے کینگروز سے ورلڈ کپ فائنل کا بدلہ لے لیا۔

بھارت کے جانب سے ایک بار پھر ویرات کوہلی نے مرد بحران کا کردار ادا کیا اور اور 98 گیندوں پر 94 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سب سے نمایاں رہے۔

کپتان روہت شرما 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ شبھمن گل نے 8 رنز بنائے۔

شریاس ایئر 45، اکشر پٹیل 27 اور ہاردیک پانڈیا 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ کے ایل راہول نے ناقابل شکست 42 رنز بنائے۔

Advertisement

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا اور ناتھن ایلس نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کوپر کونولی اور بین ڈارشس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ایونٹ کے ناک آؤٹ مقابلے میں آسٹریلیا کی ٹیم 50 ویں اوور میں 264 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صرف 4 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب اوپننگ بلے باز کوپر کونولی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

کینگروز کو دوسرا نقصان 54 رنز کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب جارح مزاج بلے باز ٹریوس ہیڈ 39 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

آسٹریلیا کی تیسری اور چوتھی وکٹ بالترتیب 110 اور 144 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، مارنس لیبوشگن 29 رنز اور جوش انگلس 11 رنز بناکر ہمت ہار گئے۔

پانچویں اور چھٹی وکٹ بالترتیب 198 اور 205 کے مجموعی اسکور پر گری۔ کپتان اسٹیون اسمتھ 73 اور گلین میکسویل 7 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

Advertisement

بھارت کی جانب سے روندرا جڈیجا اور محمد شامی نے 2، 2، ورون چکرورتھی اور اکشر پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version