عبداللہ شفیق نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں بہترین پرفارمنس دینے کیلیے پُرعزم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین عبداللہ شفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ مجھے ٹیم میں واپسی کا موقع ملا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ایشین ٹیمز نیوزی لینڈ میں کھیلتے ہوئے مشکلات کا سامنا کرتی ہیں، اور وہ خود بھی اپنی پرفارمنس میں بہتری لانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
عبداللہ شفیق نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیم میں موجود تمام کھلاڑی تجربہ کار ہیں، جو کہ ٹیم کے لیے ایک بہت بڑی قوت ہے۔
انہوں نے بابر اعظم کے ریٹ کرنے کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھتا ہے۔
نیوزی لینڈ سیریز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ سیریز کبھی بھی آسان نہیں ہوتی، اور جب آپ کھیلتے ہیں تو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو کہ ایک کھلاڑی کا حصہ ہے۔
عبداللہ نے صائم ایوب کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں بہت مس کریں گے، اور ان کے لیے نیک تمنائیں بھی ظاہر کیں۔ انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کی ٹیم کو اس وقت ضرورت ہے۔
عبداللہ شفیق نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی ایک کھلاڑی کو کسی ایک فارمیٹ تک محدود نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ ہر ٹور پر ٹیم کا ایک مخصوص پلان ہوتا ہے جس میں سینئر کھلاڑیوں کی اہمیت بہت زیادہ ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News