کرکٹرز کا روپ دھار کر ملائیشیا جانے والے 15 بنگلہ دیشی گرفتار

ملائیشیا میں 15 بنگلا دیشی شہریوں کو کرکٹرز کا روپ دھار کر ملک میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔
ملائیشین بارڈر کنٹرول اینڈ پروٹیکشن ایجنسی (اے کے پی ایس) کے مطابق، ملزمان نے کرکٹ یونیفارم پہن کر اور ٹورنامنٹ منعقد کرنے والی تنظیم کا جعلی خط دکھا کر ایجنسی کے افسران کو دھوکا دینے کی کوشش کی تھی۔
تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ان افراد نے جو خط پیش کیا تھا وہ پیننگ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیا جانے والا جعلی دستاویز تھا۔
ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 21 مارچ سے 23 مارچ 2025 کے دوران کسی بھی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد شیڈول نہیں تھا، جس سے ملزمان کی چالبازی بے نقاب ہوگئی۔
مزید تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان نے اسپانسر کو بطور ضامن لانے کی کوشش کی، جس سے ان کی مشکوک سرگرمیاں مزید واضح ہوئیں۔
یہ 15 افراد 17 مارچ کو کوالالمپور ایئرپورٹ سے گرفتار کیے گئے اور اب ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

