Advertisement

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی اختتام کے بعد ٹورنامنٹ کی “ٹیم آف دی ٹورنامنٹ” کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں میں سے صرف 3 ٹیموں کے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

12 رکنی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے 6، نیوزی لینڈ کے 4 اور افغانستان کے 2 کھلاڑیوں کو جگہ ملی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا کوئی بھی کھلاڑی اس ٹیم میں شامل نہیں ہو سکا، جبکہ میزبان پاکستان کا بھی کوئی کھلاڑی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

بھارت کے کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول، محمد شامی اور ورون چکرورتی کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement

نیوزی لینڈ کے رچن روندرا، گلین فلپس، مچل سینٹنر اور میٹ ہینری بھی اس ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

افغانستان کے ابراہیم زدران اور عظمت اللہ عمرزئی نے بھی ٹیم میں جگہ بنائی۔

اس کے علاوہ، بھارت کے اکشر پٹیل کو ٹیم کا 12واں کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی اس ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی تشکیل پر کرکٹ شائقین اور تجزیہ کاروں کی مختلف آراء ہیں، خاص طور پر پاکستان کے کھلاڑیوں کے غیر موجود ہونے پر تنقید کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Next Article
Exit mobile version