ڈیرن گف پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز کو دستیاب نہیں ہوں گے

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز کو دستیاب نہیں ہوں گے
لاہور: انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈیرن گف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نہیں سنبھال سکیں گے۔
لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق ڈیرن گف ناگزیر مصروفیات کے باعث اس سیزن میں ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے۔
سی او او ثمین رانا نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ وہ دستیاب نہیں لیکن ہم ان کی مصروفیات کو سمجھتے ہیں۔
اس موقع پر ڈیرن گف نے کہا کہ میرے اور قلندرز کے لیے یہ افسوسناک ہے کہ میں اس سال دستیاب نہیں ہو سکوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری نیک خواہشات لاہور قلندرز کے ساتھ ہیں اور امید ہے کہ ٹیم کامیابی حاصل کرے گی۔
لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جلد پی ایس ایل 10 کے لیے نئے کوچ کا اعلان کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

