پی سی بی نے بالآخر ٹیم میں بڑی سرجری کا فیصلہ کر لیا، ذرائع

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں ہزیمت آمیز شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی سرجری کے طور پر چند اہم تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ اور محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ شاداب خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے کپتان بنانے کا امکان ہے۔
اس تبدیلی کے نتیجے میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹونٹی سیریز سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کے لیے محمد حارث، سفیان مقیم اور وسیم جونئیر کو بھی ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی کی حکمت عملی کے تحت اس بار ٹی ٹونٹی ٹیم میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا جا سکتا ہے تاکہ ان کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

