Advertisement

پی ایس ایل 10؛ فخرزمان لاہور قلندرز کو فائنل میں پہنچانے کے لیے پُرامید

پی ایس ایل 10؛ فخرزمان لاہور قلندرز کو فائنل میں پہنچانے کے لیے پُرامید

پی ایس ایل 10؛ فخرزمان لاہور قلندرز کو فائنل میں پہنچانے کے لیے پُرامید

لاہور: فخرزمان پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز کو فائنل میں پہنچانے کے لیے پُرامید ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے آغاز سے قبل لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے اپنی تیاریوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ ماہ بعد بیٹنگ کرنا ایک منفرد تجربہ رہا اور ابتدائی طور پر کچھ عجیب محسوس ہوا۔

ان کا کہنا تھا ’’پہلا دن اچھا اور مشکل رہا، ایسا لگا جیسے میں بغیر پیڈز کے بیٹنگ کر رہا ہوں، ابھی پہلے میچ میں وقت ہے جب میں آخر میں بیٹنگ کر رہا تھا تو بیٹ پر گیند آرہا تھا جب کہ مجھے امید ہے کہ اگلے تین چار روز میں مکمل ردھم میں آجاؤں گا‘‘۔

اپنے انفرادی اہداف پر بات کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا ’’میرا ہمیشہ یہی ہدف ہوتا ہے کہ میں بہترین بیٹر بنوں اور ٹیم کو فائنل جتواؤں۔ اس بار بھی میرا یہی مقصد ہے کہ لاہور قلندرز کو فائنل تک لے جاؤں اور جیت دلاؤں‘‘۔

انہوں نے مزید کہا ’’پی ایس ایل میں بیٹنگ اور بولنگ کا معیار بہت اعلیٰ ہوتا ہے جس کی وجہ سے مقابلہ سخت رہتا ہے۔ میں نہ صرف اپنی ٹیم بلکہ دوسری فرنچائزز کے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ بھی اپنا تجربہ شیئر کرتا ہوں‘‘۔

Advertisement

لاہور قلندرز کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا ’’ہم ہر میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلیں گے جب کہ ہمارا فوکس ہر مقابلے پر ہوگا اور تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے‘‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version