Advertisement

سابق ٹیسٹ کرکٹر دنیائے فانی سے کوچ کرگئے

سابق ٹیسٹ کرکٹر دنیائے فانی سے کوچ کرگئے

سابق ٹیسٹ کرکٹر دنیائے فانی سے کوچ کرگئے

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید انتقال کرگئے۔

سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید 80 برس کی عمر میں اس دنیائے فانی سے کوچ کرگئے ہیں، انہوں نے 1 ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی جب کہ 43 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے ہیں۔

فاروق حمید نے فرسٹ کلاس میچزمیں 111 وکٹیں حاصل کیں اور 1964 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ فاسٹ بولر فاروق حمید کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مرحوم نے اپنے کھیل کے ذریعے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version