Advertisement

پی ایس ایل کا نیا ترانہ ’ ایکس دیکھو‘ کب ریلیز ہو گا، تاریخ سامنے آ گئی

پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ نے پی ایس ایل 2025 کا نیا ترانہ ’ایکس دیکھو‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا نیا ترانہ “X DEKHO” بدھ، 2 اپریل کو شام 5 بجے پی ایس ایل کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جائے گا۔

اس سال کے ترانے میں چند بڑے اور جانے پہچانے فنکار شامل ہیں، جن میں ابرار الحق بھی پہلی بار پی ایس ایل کے ترانے میں شریک ہو رہے ہیں۔

ترانے میں معروف گلوکار علی ظفر، نتاشا بیگ کی طاقتور آواز اور طلحہ انجم کا متحرک ریپ اسٹائل بھی شامل ہے۔ نتاشا بیگ بھی پہلی بار پی ایس ایل کا ترانہ گارہی ہیں۔

اس ترانے کا وژن پی ایس ایل کے دس سال مکمل ہونے کے سنگ میل کا جشن منانا ہے، جسے پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان نصیر نے وضاحت کی۔

Advertisement

سلمان نصیر نے کہا، اس ترانے کا نام ‘X DEKHO’ رکھا گیا ہے، جو گزشتہ دہائی میں پی ایس ایل کی کامیابیوں پر فخر کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف پس منظر، انواع اور صوتی رینج سے تعلق رکھنے والے چاروں فنکار پاکستان کی صلاحیتوں کے رنگ کی عکاسی کرتے ہیں۔

پی ایس ایل 2025 کا آغاز 11 اپریل سے 18 مئی تک لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں ہوگا۔ یہ ترانہ پی ایس ایل کی 10 سالہ کامیاب تاریخ کا جشن منانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version