Advertisement

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال کے لئے اعزاز

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال کے لئے اعزاز

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال کے لئے اعزاز

لاہور: پاکستان کی لیفٹ آرم اسپنر سعدیہ اقبال کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم 2024 میں شامل کرلیا گیا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی باصلاحیت لیفٹ آرم اسپنر سعدیہ اقبال کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم 2024 میں شامل کیے جانے پر باضابطہ اعزاز سے نوازا گیا۔ انہیں یہ اعزاز ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوران دیا گیا۔

اسپن بولنگ کوچ عبدالرحمٰن نے خصوصی تقریب کے دوران سعدیہ اقبال کو آئی سی سی کی کیپ پہنائی جب کہ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے بھی انہیں کیپ پیش کرکے مبارکباد دی۔

تقریب کے دوران ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور مینجمنٹ اسٹاف نے نہ صرف ان کی محنت اور کارکردگی کو سراہا بلکہ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

سعدیہ اقبال کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ وہ 2019 میں بین الاقوامی کرکٹ میں متعارف ہوئیں اور اب تک 47 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر 59 وکٹیں حاصل کرچکی ہیں۔

Advertisement

کرکٹ کے ساتھ ساتھ انہوں نے سپورٹس سائنسز میں بی ایس آنرز کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version