Advertisement

پاکستان ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی قومی ہینڈ بال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ 2025 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

مسقط میں جاری چیمپئن شپ کے سنسنی خیز کوارٹر فائنل میں پاکستان نے سعودی عرب کو 1-2 سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل فور میں رسائی حاصل کی۔

پاکستان نے میچ کے تین سیٹس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پہلے سیٹ میں سعودی عرب کو 04-17 کے واضح فرق سے شکست دی۔ دوسرے سیٹ میں سعودی عرب نے کم بیک کرتے ہوئے 14-06 سے کامیابی حاصل کی۔

فیصلہ کن سیٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین حکمت عملی اپنائی اور 04-08 سے کامیابی اپنے نام کی۔کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے سے پہلے پاکستان نے گروپ مرحلے میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔

ٹیم نے اپنے روایتی حریف بھارت اور فلپائنز کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر مضبوط پوزیشن حاصل کی۔ ایران اور اردن کے خلاف میچز میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement

تاہم ٹیم نے حوصلہ بلند رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں زبردست کم بیک کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، نیا ون ڈے کپتان کون؟
ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ 2026 کی لائن اپ مکمل، عمان اور یوے ای کی طویل عرصے بعد واپسی
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version