جیتی ہوئی تینوں ٹرافیز کے ساتھ شاہین آفریدی کی تصویر وائرل

پی ایس ایل 10 کی فتح کے بعد شاہین آفریدی نے تینوں ٹرافیز کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔
گذشتہ روز پی ایس ایل 10 کا فائنل لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شاہین آفریدی کی قیادت میں تیسری مرتبہ ٹرافی اپنے نام کی۔
شاہین آفریدی تین مرتبہ یہ ٹائٹل جیت کر پی ایس ایل کے کامیاب کپتان قرار دیے جاچکے ہیں جب کہ ساتھ ہی انہوں نے پی ایس ایل کے رواں سیزن میں 19 وکٹیں حاصل کرکے فضل محمود کیپ حاصل کیا اور بہترین بولر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاندار آتشبازی،فتح کاجشن اور وننگ شارٹ! پی ایس ایل 10 کی تصاویراورکلپس
آج صبح کے ساتھ ہی شاہین آفریدی نے جیتی ہوئی تینوں ٹرافیز کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر تصویر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔
AdvertisementGood morning pic.twitter.com/cLgltLdi0m
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) May 26, 2025
انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ’’صبح بخیر‘‘ کہا اور ساتھ ہی شرمانے والا ایموجی بھی شیئر کیا جب کہ تصویر پر تبصرے کرتے ہوئے کئی صارفین نے انہیں مبارکباد پیش کی۔
خیال رہے کہ شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز اس سے قبل مسلسل دو مرتبہ 2022 اور 2023 میں بھی پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

